کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی ٹیم ناقابل شکست ، ڈالفنز کو بھی ہرا دیا –

چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں پول کے آخری میچ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے ڈالفنز کو 36رنز سے ہرا کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا ، جب کہ ڈالفنزاپنے چاروں میچ ہار گئی۔

حیدرآباد +نیٹ نیوز) حیدرآباد دکن میں ہونے والے اس میچ میں کے کے آر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دو وکٹوں پر 187رنز بنا ڈالے۔ ان کے کپتان گوتم گھمبیر اس بار بھی ناکام رہے اور صرف بارہ رنز بنا کر پیولین لوٹ گئے ، جب کہ کیلس بھی صرف چھ رنز بنا سکے۔ اوتھاپا نے شاندار 85 اور پانڈے نے 76 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں ڈالفنز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 151 رنز بنا سکی۔ ان کی جانب سے وان ویک 34 زونڈو 32 اور پھیلوک وایو 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کے کے آر کی جانب سے نارائن نے تین اور یوسف پٹھان نے دو وکٹ حاصل کئے۔ اوتھاپا کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ یاد رہے کہ کے کے آر نے اپنے پول کے چاروں میچز جیتے ، اور ڈالفنز نے چاروں ہارے ہیں۔ اسی پول کا ایک میچ کل پاکستان اور سکارچرز کے بیچ ہو گاا، جس میں کے کے آر کے بعد دوسری کون سی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی اس کا فیصلہ ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.