کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے تباہ کن باولر سنیل نارائن کا ایکشن بھی مشک

سنیل نارائن نے کے کے آرکے چاروں میچز میں تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے ہر میچ میں وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے ، تا ہم اب ان کے باولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

حیدرآباد () ان کے ایکشن کی رپورٹ ڈالفنز کے خلاف میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد رپورٹ کی گئی ہے۔ نارائن پر یہ چارج دونوں فیلڈ امپائرز انل چودھری اور شمس الدین اور تیسرے امپائر دھرما سینا کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ نارائن کی خاص طور پر تیز گیندوں پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس طرح سنیل نارائن کو بھی پاکستان کے محمد حفیظ کی طرح وارننگ لسٹ پر رکھا گیا ہے ، اور اگر ایک بار پھر کسی امپائر نے ایسی رپورٹ کر دی ، تو پھر پابندی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.