کولوراڈو میں چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک

ایک انجن والا طیارہ کھیتوں میں جا گرا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تحقیقات جاری 

کولوراڈو ( ) امریکی ریاست کولوراڈو میں چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ سنگل انجن والا طیارہ ائیرپورٹ کے قریب کھیتوں میں گرا، واقعے میں طیارے میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے ۔ حکام نے زخمی شخص کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا ۔ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.