بابائے ٹُک ٹُک کی قائدانہ صلاحیت کے بعد بیٹنگ بھی مایوس کن

بابائے ٹُک ٹُک مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیت ہی نہیں بیٹنگ کارکردگی بھی مایوس کن ہونے لگی ہے۔ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی لنکن ٹیم کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس کو سب سے بری کارکردگی قرار دے دیا ۔

لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو 3 ون ڈے میچوں میں دو ایک سے شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ سیریز میں مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتیں اپنا لوہا نہ منوا نہ سکیں۔ بابائے ٹُک ٹُک کی بلے بازی کو دیکھا جائے تو وہ پہلے ایک روزہ میچ میں 13 ، دوسرے میں 36 ، جبکہ آخری ون ڈے میچ میں 18 رنزکی کیپٹن اننگز تک محدود رہے۔ یعنی وکٹ پر جم کر کھیلناتو جیسے بھول ہی گئے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین 149 ون ڈیز میں ابھی تک ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے ۔قومی ٹیم کے قائد مانتے ہیں کہ انکی کپتانی میں یہ پاکستان کی سب سے بری کارکردگی تھی ۔ کپتان مصباح الحق کی کارکردگی کیسی ہی ہو ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ تک انہیں کپتانی سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ –

تبصرے بند ہیں.