مظاہرین نے شاہراہ دستور کا کنٹرول حاصل کرلیا ،پتھرائو سے ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی –

)اسلام آباد کے ریڈ زون میں پاک سیکریٹریٹ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ تصادم ، مشتعل افراد نے کنٹینر کو آگ لگا دی ، پتھراؤ ہونے پر اہلکار پیچھے ہٹ گئے جبکہ ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ہو گئے ہیں.

بارش کے باوجود مظاہرین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بارش سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر پناہ لے لی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد نے شاہراہ دستور کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ پاک سیکریٹریٹ سے آگے حساس علاقہ شروع ہو جاتا ہے جہاں فوج اور ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ فوج کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا ہے کہ مظاہرین حساس عمارتوں میں ہرگز داخل نہ ہوں۔ –

تبصرے بند ہیں.