اگست :زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالرز کی ک

ذخائر چودہ ارب چھبیس کروڑ رہ گئے ،سٹیٹ بینک کے ذخائر میں آٹھ کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کی کمی

اسلام آباد ( ) اگست کے پہلے ہفتے میں ملکی زر مبادلہ ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم سے آٹھ اگست کے دوران ہونے والی کمی کے بعد ملکی ذخائر چودہ ارب چھبیس کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ اس دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر آٹھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کم ہو کر نو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں کے ذخائر چار کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب سات کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ –

تبصرے بند ہیں.