کولمبو ٹیسٹ :سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹیں‌گنوا دیں‌

قومی کرکٹ ٹیم کو دس وکٹوں کی ضرورت ، وہاب ریاض کے زخمی ہونے سے پاکستانی بائولنگ لائن کو مشکلات کا سامنا 

کولمبو ( ) کولمبو ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دو وکٹیں گنوا دی ہیں ۔ میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا ہے ، پاکستانی بائولنگ لائن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ وہاب ریاض زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کی دوسری اننگز میں بائولنگ نہیں کرسکیں گے ، سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور وتھانگا نے بیٹنگ کا آغاز کیا ہے ۔سری لنکا کے پہلے آئوٹ ہونے والے بلے بازوتھانگا تھے جو 34 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ، دوسرے کھلاڑی کمارا سنگاکارا تھے جو بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،

 

تبصرے بند ہیں.