سپاٹ فکسنگ: آئی سی سی نے لِلت مودی کی ای میل ملنے کی تصدیق کر دی –

آئی سی سی نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے لِلت مودی کی ای میل ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سریش رائنا، رویندرا جدیجا اور ڈیوائن براوو کے خلاف انویسٹی گیشن مکمل کی جائے گی۔

نئی دہلی: ) بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آئی پی ایل کے سابق چیرمین لِلت مودی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ خط میں لِلت مودی کی جانب سے آئی پی ایل میں فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔ لِلت مودی نے انکشاف کیا تھا کہ چنئی سپر کنگ کے 3 کھلاڑی سریش رائنا، رویندرا جدیجا اور ڈیوائن براوو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں نے ایک بزنس ٹائیکون سے 20، 20 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ حاصل کئے۔ لِلت مودی کا کہنا تھا آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین سری نواسن چنئی سپر کنگ کے مالک ہیں اور ان کے داماد گروناتھ میاپن کو بھی پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں 2013ء میں گرفتار کیا تھا۔ آئی پی ایل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد لِلت مودی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.