کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے مندی –

ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح 

کراچی ) کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے مندی رہی ، ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ چھ فیصد کمی سے تینتیس ہزار آٹھ سو پچاسی پوائنٹس پر بند ہوا ، اوسط کاروباری حجم چھتیس فیصد کمی سے آٹھ کروڑ تینتیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اِس دوران ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ فروخت کئے گئے

 

تبصرے بند ہیں.