کور کمانڈر کپ گالف ٹورنامنٹ شیراز حسین نے جیت لیا

بائیسواں کور کمانڈر کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور گیریژن گالف کلب کے شیراز حسین نے جیت لیا ہے۔ جبکہ ٹیم ایونٹ گوجرانوالہ گیزیژن گالف کلب نے اپنے نام کیا۔ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والے تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے تین سو سولہ گالفرز نے حصہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کے ایمچورز، ویٹرنز، سینئر آفیسرز اور لیڈیز کیٹاگریز میں مقابلے ہوئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل، شاہد آفریدی، توفیق عمر اور اعزاز چیمہ بھی موجود تھے

تبصرے بند ہیں.