میڈرڈ ٹینس: الماگرو اور جینووز کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

اسپین کے نکولس الماگرو اور پولینڈ کے جیری جینووز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں پولینڈ کے جیری جینووز کا مقابلہ امریکہ کے سیم کوئری سے تھا۔ پولینڈ کھلاڑی نے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ میں حریف کھلاڑی کو ٹھکانے لگاتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جیری کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کھلاڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں اسپین کے نکولس الماگرو بھی باآسانی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ نکولس نے جرمن کوالیفائر ٹوبیاس کیمکے کے خلاف پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جرمن کھلاڑی انجری کے باعث دوسرا سیٹ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.