کورونا کے بڑھتے کیسز کے، لاہور، ملتان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون

گراسری سٹورز ،جنرل کریانہ سٹور آٹا چکی فروٹ شاپس نو بجے صبح سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی

لاہور/ملتان/راولپنڈی( این این آئی )کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا ہے جو 19 نومبر تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں نیو مسلم ٹائون سی بلاک، اقبال ٹائون رضا بلاک، سکندر بلاک ،عمر بلاک میں ،گارڈن ٹائون، کیولری گرائونڈ، ڈی ایچ اے فیز ون اے ، فیز 6 ،عسکری الیون، شادمان اور گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔ملتان کے پانچ علاقوں نقشبند کالونی، گلگشت کالونی، میپکو کالونی، ملتان کچہری اور سعادت کالونی جبکہ راولپنڈی کے بھی 4 علاقوں میں سماعت لاک ڈائون رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس ، تمام مارکیٹیں اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ گراسری سٹورز ،جنرل کریانہ سٹور آٹا چکی فروٹ شاپس نو بجے صبح سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.