کورونا کی ویکسین اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی، امریکی کمپنی

جرمن کمپنی کے اشتراک سے یورپ اور امریکا میں ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق جاری ہے،سی ای او

KIEV, UKRAINE - 2018/09/26: Detail of lined up Corona beer bottles seen on the store shelf. Corona extra Lager Beer is the flagship product of the Mexican company Grupo Modelo. (Photo by Igor Golovniov/SOPA Images/LightRocket via Getty Images)

واشنگٹن(این این آئی )امریکی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین اس سال اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی جبکہ ماہرین نے کہاہے کہ سال 2021 کے آخر تک ویکسین کی تیاری ممکن نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا کہ اگر حالات ٹھیک رہے اور ویکسین کی افادیت ثابت ہوئی تو اکتوبر کے آخر تک ویکسین سامنے لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔فائزر ایک جرمن کمپنی کے اشتراک سے یورپ اور امریکا میں ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق کرنے والی ایک کمپنی نے بھی سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔ویکسین بنانے کے بعد بڑی تعداد میں ڈوز تیار کرنا بھی چیلنج ہوگا۔دنیا بھر میں سو سے زائد لیبارٹریز کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں جن میں سے اب تک دس ہی کلینیکل ٹرائل کے مرحلے تک پہنچ سکی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین بنانا ممکن نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.