بیجنگ (این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظرانتظامیہ نے پورے شہرمیں سافٹ لاک ڈاون لگا دیاہے، جبکہ الرٹ لیول تین سے بڑھا کر دو کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے پانچ روز کے دوران 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے بتایا کہ ابتدائی طورپر صرف رہائشی کمپاونڈز کو لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے اب پورے شہر میں پھیلا دیا گیا ہے،شہر کے تمام اسکول بھی بند کئے جا چکے ہیں۔شہر میں سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کرکے اس سے منسلکہ لوگوں کے شہر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔چین کے دیگر شہروں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سے آنیوالوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.