لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان ریلوے کی جانب سے کورونا کے باعث لاک ڈاون سے قبل خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم مسافروں کو واپس کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ریلویزکے مطابق ریلوے کی جانب سے مسافروں کو لاک ڈاون سے قبل خریدے گئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر ٹکٹ لاک ڈاو¿ن سے قبل خریدی گئی ٹکٹ اپنے متعلقہ اسٹیشن یا بکنگ آفس میں واپس کر کے رقم وصول کر سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے رزاق خان کو عید سے قبل ریلوے کے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی اورخراب پرفارمنس پر عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے
تبصرے بند ہیں.