کورونا فنڈز ، تمام اداروں ، محکموں اور سول اداروں کو اخراجات میں کمی کی ہدایت

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) حکومت نے سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اور سماجی تحفظ کی جانب منتقل کرنے کے لیے تمام وزارتوں، محکموں اور سول اداروں کو اپنے اخراجات میں کمی کی ہدایت کردی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کے بعد وزارت خزانہ نے اخراجات میں مزید کمی، موجودہ اخراجات کے تمام دائرہ اختیار کو اصولوں کے مطابق بنانے، شرح سود کی ادائیگی، سبسڈیز اور دیگر اخراجات کے حوالے سے ایک منصوبہ تیار کرنے کا عندیہ دیا۔اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے براہِ راست بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے میکانزم ذریعے بجلی کے بلز میں سبسڈی فراہم کرنے کا آئیڈیا بھی پیش کیا تا کہ موجودہ طریقہ کار کے بجائے صارفین کے لیے مقررہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، موجودہ مالی سال کے 2 کھرب 50 ارب روپے کے مقابلے آئندہ برس کے لیے پاور سبسڈی کے ادائیگی کا ہدف 2 کھرب روپے سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کے ویڑن کے تحت ’مجودہ اخراجات کی بچت کو کورونا سے متعلق فنانسنگ کی جانب منتقل کرنے کے منصوبے پر غور کیا گیا، مشیر خزانہ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری بیان میں وزارت نے کہا کہ ملاقات ا?ئی ایم ایف کے جائزے کے تناظر میں کورونا وائرس کے باعث معاشی سست روی کے وران وفاقی اخراجات کی ترجیحات طے کرنے کے لیے بلائی گئی تھی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ذمہ دارانہ رویہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا کیوں کہ کورونا وائرس کے اثرات کے باعث ملک کی معیشت کے تانے بانے بگڑنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.