لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5996 تک پہنچ گئی، ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔آج بروز بدھ اب تک ملک میں کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر سے آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے ا?ئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی، واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاو¿ن ہے۔سندھ میں بروز منگل کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز سامنے ا?ئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1518 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے مطابق مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں پر چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔پنجاب میں منگل کو کورونا کےمزید 289 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2945 ہوگئی ہے جب کہ 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 1055 تبلیغی ارکان، 1100 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں، پنجاب میں اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں منگل کو 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 248 ہوگئی، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں، محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے 124مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان ،محکمہ صحت اور وفاقی حکومت کی رپورٹس میں تضاد نظر آنے لگا ہے جس سے صحافی پریشان ہیں کہ کس رپورٹ پر یقین کریں اور کس پر نہیں، محکمہ صحت اور ترجمان حکومت بلوچستان کی رپورٹس میں پچھلے کئی روز سے صوبے میں کورونا سے صرف ایک موت بتائی جارہی ہے جب کہ وفاقی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 2 اموات بتا رہا ہے۔خیبرپختونخوا میں منگل کو 65 نئے کیسز اور تین اموات سامنے ا?ئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی ، صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 234 ہو گئی ، گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں ، خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.