کورونا سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، 53 کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 24 گھنٹوں میں ملک مزید 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 600 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح0.66 فیصد رہی ہے۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ 53 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.