اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر پاک افغان بارڈر کو جزوی کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بارڈر کھولنے کا مقصد افغان شہریوں کی بحفظات واپسی یقینی بنانا ہے، چمن اور طورخم بارڈرز 6 سے 9 اپریل تک کھلا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے پاک افغان بارڈر پر آمدو رفت معطل کی گئی تھی لیکن ہمسایہ ملک کی درخواست ملنے کے بعد بارڈر کھول رہے ہیں، سرحد کھولنے کا مقصد افغان شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے ملک میں واپس بھیجنا ہے اس کے لیے پاکستان سہولت فراہم کر رہا ہے۔عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورتحال کے بعد پاکستان افغانستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.