کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے میں 5 افراد زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سریاب روڈ پر کسٹم کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں، جائے وقوعہ پر ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی طلب کرلی گئی ہیں جس کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بتایا جاسکے گا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.