کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دستی بم حملے کا مقدمہ گھر کے چوکیدار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر واقعے کے بعد سردار اختر مینگل کی ذاتی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ بم حملے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لئے کوئٹہ میں آج مرکزی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تھے،حملے سے گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔ تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقٓصان نہیں ہوا۔
تبصرے بند ہیں.