کندھ کوٹ: پی پی ایل گیس فیلڈ کے 2 کنویں دھماکے سے تباہ

کندھ کوٹ: نامعلوم افراد نے پی پی ایل گیس فیلڈ کے 2 کنویں دھماکے سے تباہ کردیئے۔ کندھ کوٹ مین کچے کے علاقے ميں قائم پی پی ایل گیس فیلڈ کے کنویں نمبر 19 اور 20 کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، دھماکوں سے کنوؤں ميں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ، پولیس اور گیس فیلڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ گیس حکام نے کنوؤں کی مین لائن بند کردی جبکہ فائر برگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد گیس فیلڈ عملے نے مرمتی کام شروع کردیا ہے، پی پی ایل گیس فیلڈ کا علاقے ميں 20 سے زائد کنویں ہیں، واقعے کے بعد گیس کے کنوؤں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.