Latest National, International, Sports & Business News

کمسن بچوں سے زیادتی کیخلاف تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

تحریک انصاف نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی جس میں زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال نے قراداد جمع کروائی۔ قرارداد میں زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قراداد میں کہا گیا ہے کہ کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات مہذب معاشرے کیلئے چیلنج ہیں۔ اس سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے اس لئے فوری قانون سازی کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.