کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ غلط ہے، سب مل کر حل نکالیں، ہما قریشی

مبئی: 

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ ہما قریشی کو اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔

اداکارہ ہماقریشی کہتی ہیں کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔ ہماقریشی کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہما قریشی کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما قریشی خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال مقبوضہ کشمیر جاتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.