کرینہ کپورکے ساتھ ٹریلر کے دوران تصویر کھنچوانے کا ارادہ نہیں تھا، شاہد کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم “اڑتا پنجاب” کے ٹریلرلاؤنچنگ کی تقریب میں ان کا کرینہ کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا اراداہ نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہد کپوراپنی نئی آنے والی فلم “اڑتا پنجاب” کی پروموشن ریڈیوپرکررہے تھے کہ ان سے فلم کے ٹریلرکے دوران اپنی سابق گہری دوست کرینہ کے ساتھ لی جانے والی تصویر کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے ساتھ تصویربنوانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ میڈیا نے پھراسی پرباتیں بنانا تھیں۔ اداکارنے کہا کرینہ سے دوررہتے ہوئے تصویر بنوائی اگر ساتھ لی جاتی تو میڈیا سب چھوڑ کراسی پرچرچے کرتا۔

تبصرے بند ہیں.