کریتی سنن فلم ’’لکھنؤ سینٹرل‘‘ سے آؤٹ، ڈیانا کو سائن کرلیا گیا

ممبئی: 

فلمساز نکھل ایڈوانی کی آنے والی فلم ’’لکھنؤ سینٹرل‘‘ میں اداکارہ کریتی سنن کی جگہ اداکارہ ڈیانا پنٹی کو لے لیا گیا۔

اداکارہ ڈیانا پنٹی نے کہا ہے کہ فلم میں ان کا کردار ایک این جی او ورکر کا ہوگا تاہم انھوں نے بتایا کہ ان کا انتخاب لک ٹیسٹ کے بعد کیا گیا ہے جو فرحان نے لیا تھا ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی ان کو آفر کر دی گئی جو انھوں نے قبول کر لی کیونکہ وہ اس کردار میں دلچسپی رکھتی تھیں۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات سے اخذ کی گئی ہے جن کا تعلق لکھنؤ سینٹرل جیل میں رہنے والے ایک قیدی سے ہے۔

تبصرے بند ہیں.