کرکٹ ورلڈ کپ، کوارٹر فائنلز کیلئے امپائر اور آفیشلز مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2015 کوارٹر فائنلز کے لیے امپائر اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

سڈنی: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پہلا کوارٹر فائنل 18 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول ہے۔اہم میچ کے لیے آئی سی سی کی جانب سے Rod Tucker اورNigel Llong کو فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ Richard Kettleborough تھرڈ امپائر Bruce Oxenford چوتھے امپائر جبکہ (David Boon)میچ ریفری ہوں گے ۔ دوسرا کوارٹر فائنل 19 مارچ کو بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔ میچ کے لیے پاکستانی علیم ڈار اور (Ian Gould) فیلڈ امپائر (Steve Davis) تھرڈ امپائر (Paul Reiffel)چوتھے اپمائر جبکہ Roshan Mahanama میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں تیسرا کوارٹر فائنل 20 مارچ کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے جس میں پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے ۔میچ میں (Marais Erasmus) اور ( Kumar Dharmasena) فیلڈ امپائر (Richard Illingworth) تھرڈ امپائر ( Billy Bowden) چوتھے امپائر جبکہ ( Ranjan Madugalle) میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 21 مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویلنگٹن میں شیڈول ہے جس کے لیے (Richard Kettleborough) اور (Bruce Oxenford) آن فیلڈ (Rod Tucker) تھرڈ امپائر (Nigel Llong) فورتھ امپائر جبکہ (Chris Broad) میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.