انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، سٹینسلاس واورینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے آئوٹ

کینیڈا کے مائیلوس رائینک یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے

کیلیفورنیا : عالمی نمبر 7 سٹینسلاس واورینکا اپ سیٹ شکست کے بعد انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ، جبکہ کینیڈا کے مائیلوس رائینک تیسرے راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں سوئس سٹار کھلاڑی سٹینسلاس واورینکا کا سامنا ہالینڈ کے روبن ہیسی سے ہوا ۔ روبن ہیسی نے 1 گھنٹے 48 منٹ کےمقابلے کے بعد عالمی نمبر 7 واورینکا کو چھ تین ، تین چھ ، چھ تین سے اپ سیٹ شکست دی ۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں کینیڈا کے مائیلوس رائینک اور اٹلی کے سیمون بولیلی آمنے سامنے ہوئے ۔ میلوس رائونک نے حریف کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ تین ، چھ چار سے زیر کر کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی

تبصرے بند ہیں.