ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، قومی شاہینوں نے کینگروز پر جھپٹنے کی تیاری شروع کر دی

ایڈیلیڈ:عالمی کرکٹ کی جنگ میں میں کوارٹر فائنل میں قومی شاہینوں نے آسٹریلوی کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں ، مختصر کیمپ میں گرین شرٹس نے اپنی صلاحیتوں کو خوب نکھارا۔

قومی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں اڑھائی گھنٹے کے مختصر کیمپ میں حصہ لیا ۔ پریکٹس سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سمیت اپنی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی ۔ انجری کا شکار فاسٹ بولر محمد عرفان نے کیمپ میں حصہ لینے کی بجائے آرام کو ترجیح دی ۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عرفان کی اہم میچ میں شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ دوسری جانب کینگرو ٹیم بھی گرین شرٹس کے خلاف فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرامید ہے ۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا تیسرے کوارٹر فائنل میں 20 مارچ کو آسٹریلیا سے مقابلہ شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.