کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

لندن: 

کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیٹ کا سائز محدود کیا جائے گا جب کہ فٹبال کی طرح ’’ریڈ کارڈ‘‘ سسٹم لایا جائے گا اور امپائر انتہائی نامناسب رویہ اپنانے والے پلیئر کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کے مجاز ہوں گے۔ 

میلبورن کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال یکم اکتوبر سے نئے قوانین ایک سال کیلیے نافذ کیے جائیں گے جس کے مطابق بیٹ کی چوڑائی 108 ملی میٹر، اوپر اور نیچے سے موٹائی 40 ملی میٹر جب کہ درمیان سے موٹائی 67 ملی میٹر ہوگی۔ بیٹ کا سائز ماپنے کیلیے بیٹ گیج کا استعمال کیا جائے گا۔ ایم سی سی کے ہیڈ آف کرکٹ جان اسٹیفنسن نے کہا کہ کچھ سال سے بیٹ کے سائز پر گفت و شنید جاری تھی، سائز محدود کرنے کا فیصلہ بیٹ اور بال کے درمیان توازن برقرار رکھنے کیلیے کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.