خوشگوار یادوں کا خزانہ لیے ویوین رچرڈز کی واپسی

 لاہور: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور سر ویوین رچرڈز خوشگوار یادوں کا خزانہ لیے دبئی روانہ ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی ٹیم  کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ میلان،کرس جارڈن، مارلون سموئلزاور انعام الحق پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہو گئے تھے، گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز کو بھی سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوگئے، دوسری جانب اسی پرواز سے فائنل کی کوریج کرنے والا غیر ملکی ٹی وی پروڈکشن اسٹاف بھی رخصت ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.