نئی دہلی (آن لا ئن )بھارت میں کروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں نے دیگر مرض میں مبتلا مریضوں کا داخلہ لینے سے انکار کردیا، ایک معذور بچی اپنے علاج کے لیے تڑپتی رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہسپتال کرونا کے سبب دیگر مریضوں کا داخلہ نہیں کررہے، جس کی وجہ سے عام مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں والدین اپنی بیمار بچی کو لے مختلف اسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔رپورٹ کے مطابق کسی ہسپتال نے 15 سالہ معذور بچی کو داخل نہیں کیا، والدین سرکاری کے علاوہ پرائیوٹ اسپتال بھی گئے لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی۔ اہل خانہ نے ہسپتالوں کے خلاف حکومت کو شکایت درج کروا دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.