کراچی کے غریب شہریوں کی واحد سواری بھی تھانے میں بند

کراچی: ) سندھ ہائی کورٹ کے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے فیصلے پر ٹریفک پولیس سختی سے عمل درآمد کرا رہی ہے۔ یہ کارروائی کا حاصل ہے کہ شہر کی سڑکوں پر چنگ چی بہت کم نظر آ رہے ہیں جو نظرآ رہے ہیں وہ تھانوں میں روک لئے گئے ہیں۔ چنگ چی نے البتہ شہریوں کی زندگی میں جگہ بنا لی تھی۔ خصوصا چھوٹے روٹس پر اس کا استعمال بہت بڑھ گیا تھا اب انکے نہ ہونے سے شہریوں کو مشکل تو ہے تاہم ان کے نہ ہونے سے کچھ شہریوں نے سکھ کا سانس بھی لیا۔ کہتے ہیں ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ چنگ چی ہی تھے۔ البتہ کچھ نے اس فیصلے کو لوگوں کا روزگار چھینے کی کوشش قرار دیا۔ چنگ چی پر پابندی موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت لگائی گئی ہے جس کی رو سے سڑک پر چلنے والی ہر سواری کا رجسٹر ہونا ضروری ہے جو چنگ چی نہیں تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.