ماسکو میں یورپ کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئے کھول دیا گیا

ماسک ویریم میں شارکس ، سیل ، ویلز ، سٹار فش ، ڈولفن سمیت آٹھ ہزار سمندری مخلوق رکھی گئی ہیں

ماسکو ( روس کے دارالحکومت میں یورپ کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔ صدر ولادی میر پوٹن بھی سمندری مخلوق سے ملنے پہنچے ۔ ماسک ویریم ایکوریم میں شارکس ، سیل ، ویلز ، سٹار فش ، ڈولفن سمیت آٹھ ہزار سمندر مخلوق رکھی گئی ہیں ۔ صدر ولادی میر پوٹن بھی سمندری مخلوق سے ملنے پہنچے اور بچوں کے ساتھ ڈولفن شو سے محظوظ ہوئے ۔ شہری سٹار فش کو ہاتھ میں لے کر دیکھتے رہے ۔ ایکوریم میں سیاح ڈولفنز کے ساتھ تیراکی کے مزے بھی لے سکتے ہیں

 

تبصرے بند ہیں.