کراچی: کریم سینٹر میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گی

واقعے میں تین افراد معمول زخمی بھی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ سے عمارت میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

کراچی: () صدر میں واقعے کریم سینٹر میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتی گئی۔ معمولی نوعیت کی آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث کئی شہری اور تاجر عمارت کی چھت پر چڑھ گئے جنکو اسنارکل کی مدد سے نیچے اتارا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے پر دکانداروں اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے ساڑے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں تین افراد معمول زخمی بھی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے سے گودام میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.