کراچی چیمبر نے بھی کاروبار اور شادی ہالز کی جلد بندش رد کردی

کراچی: 

ایوان تجارت وصنعت کراچی نے تجارتی تنظیموں سے مشاورت کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے دکانیں، شاپنگ سینٹر 7 بجے اور شادی ہالز 10بجے بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹیں اور تجارتی مراکز 9 بجے، شاپنگ مال 10بجے اورشادی ہال 11بجے بند کیے جائیں تاہم انہیں کاروبار بند کرنے کے لیے مزید 1 گھنٹے کا وقت دیا جائے۔

اس ضمن میں جمعرات کو ایوان تجارت و صنعت کراچی میں تاجرتنظیموں کے اجلاس کے بعدبزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کراچی شہر کے عوام کے طرز زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 7بجے دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنا فوری طور پر ممکن نہیں اس لیے حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ دکانوں کی بندش کے اوقات پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں 2گھنٹے کی توسیع کردے جبکہ شادی ہالز کے بند کرنے کے اوقات میں بھی 1 گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.