ایچ بی ایل کا 9 ماہ میں منافع 25.8 ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی: 

ایچ بی ایل کو سال 2016کے پہلے 9ماہ میں 25.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جبکہ فی حصص آمدن 17.47 روپے رہی۔

بینک نے مالیاتی نتائج کے ساتھ تیسری سہ ماہی کے لیے 3.5روپے فی حصص (35فیصد) ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے، ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 7 فیصد کے اضافے سے 2.4ٹریلین روپے پر پہنچ گئی، مقامی ڈپازٹ مکس میں بہتری کاعمل جاری رہا اور اب کرنٹ اکاؤنٹس ڈپازٹس کا 35.6فیصد ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.