ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ

ابو ظہبی: 

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پنک بال سے کھیلتے وقت غیر یقینی صورت حال کا سامنا تھا کیونکہ آپ کو نہیں پتا کہ بال کب سوئنگ ہو جائے لیکن سرخ بال سے کھیلنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.