کراچی: پی آئی بی کالونی میں پولیس کا آپریشن، سولہ افراد زیرحراست

سينٹرل جيل پر اسموک حملہ ميں ملوث ملزمان کي گرفتاري کے لئے پوليس حرکت ميں آئي اور غوثيہ کالوني کو کھنگال مارا۔  کراچي سينٹر نامي فليٹوں ميں داخل ہوتے ہي پوليس اس وقت مزيد متحرک ہوئي جب دو نوجوان پوليس کے سامنے سے ايسے نکل گئے جيسے وہ چھلاوے تھے۔ کمانڈوز بھاگے۔ مگر ملزمان ان سے تيز۔ سيڑھيوں کے نيچے ہي نہيں گندي گلي بھي ديکھي مگر ناکامي۔  سو پوليس نے فرار ملزمان کي تلاش ميں سوتوں کو بھي اٹھا ديا۔۔ بھاگنے والے کوں تھے کہاں گئے کچھ پتہ نہيں مگر راہ چلتے دو نوجوان مل گئے۔  پوليس نوجوانوں کو تسلي دے رہي ہے کہ پرس اور موبائل غائب نہيں ہوں گے۔ مگر صاحب کے پاس جاتا ضروري ہے۔ يہ نوجوان ان سولہ افراد ميں شامل ہيں جنہيں پوليس نے غوثيہ کالوني سے حراست ميں ليا۔ کراچي سينٹرل جيل پر بدھ کے روز اسموک گرنيڈ کا حملہ اس وقت ہوا جب جيل ميں ايک اہم تفتيشي ٹيم جسٹس مقبول باقر حملہ کيس ميں گرفتار ملزمان سے دوبارہ تفتيش کررہي تھي۔ رينجرز اہلکاروں نے مشتبہ افراد کي تلاش ميں کينٹ اسٹيشن کے قريب بعض ہوٹلوں پر چھاپے مارے تاہم کسي گرفتاري کي تصديق نہيں ہوسکي۔ دوسري جانب لياري سے گينگ وار کے اہم کردار شيراز کامريڈ کے ساتھي شوکت عرف چيما کو گرفتار کر ليا گيا۔

تبصرے بند ہیں.