کراچی ٹیسٹ: بابر اور سرفراز کی ذمہ دارانہ بلے بازی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا لیے ہیں۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق اعجاز پٹیل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر زور دار ہٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔امام الحق بھی بریسویل کی گیند پر آگے بڑھ کر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعید شکیل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کی 27 ویں نصف سنچری مکمل کی، ٹیم کا 110 رنز پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اپنا اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد 43 رنز کے وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.