Latest National, International, Sports & Business News

کراچی: ٹارگٹ کلنگ نے 6 افرادکی جان لے لی

کراچی میں چھٹی کے روز بھی دہشتگرد دندناتے رہے، مختلف واقعات میں چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا، اے این پی رہنما بشیر جان کے گن مین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص موت کےمنہ میں اتر گیا۔ عبداللہ کالج کےقریب ایک شخص کو قتل کر دیا گیا اور اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اسی علاقے میں اے این پی کے سیکرٹری جنرل بشیر جان کے سرکاری گن مین محمد افضل کو بھی نشانہ بنایا گیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہان آباد میں سمیع اللہ نامی شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ میوہ شاہ قبرستان، کھارا در اور سہراب گوٹھ میں تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ادھر پاک کالونی میں دہشتگردوں کے کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.