کراچی: نیٹو کے کنٹینرز سے 30 لاکھ ڈالر کا سامان چوری

ایساف کے بائیس کنٹینرز سے اٹھارہ ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز کی چوری ۔ کسٹمز نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق چوری ہونے والے جنریٹرز کی مالیت 30 لاکھ ڈالر تھی۔

کراچی: ) افغانستان سے نیٹو فورسز کی مرحلہ وار واپسی کے ساتھ ساتھ ان کے زیر استعمال سامان بھی واپس لے جایا جا رہا ہے۔ فورسز کے استعمال میں رہنے والے اٹھارہ ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز اور آلات کی کھیپ بائیس ریورس کنٹینرز کے ذریعے افغانستان سے دبئی روانہ کی جانی تھی۔ کنٹینرز میں لے جائے جانے والے سامان کی تفصیل باڑہ مارکیٹ پشاور میں جمع کرائی گئی جس میں سامان کی مالیت تیس لاکھ ڈالرز بتائی گئی۔ ریورس کنٹینرز کو پاکستان کے زمینی راستے کراچی پورٹ تک لایا گیا۔ یہاں ڈائیکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے خفیہ اطلاعات پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کنٹینرز کا معائنہ کیا تو یہ راز کھلا کے بائیس کنٹینرز خالی ہیں۔ محکمہ کسٹم نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے نکلنے پر کنٹینرز کی تصویریں لی گئی تھیں جب وہ مال بردار تھے۔ اس لئے شبہ ہے کہ سامان ظورخم اور کراچی پورٹ کے درمیان چوری کیا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.