جعلی ڈگریوں کا معاملہ، ایگزیکٹ دفاتر سے سٹمپ باکس، مونو گرام اور دیگر سامان برآم

اسلام آباد میں ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے ریجنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ منیجر ہیومن ریسورس کے بیان قلمبند کر لئے۔ کمپیوٹرز کی فرانزک رپورٹ بھی ایک دو روز میں تیار کر لی جائے گی۔ کراچی میں بھی تیس سے زائد ملازمین نے بیان دے دیئے۔ ایگزیکٹ کے دفتر سے سٹمپ باکس، یونیورسٹیز کے مونو گرام اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

اسلام آباد/ کراچی:  ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے نے کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل جمیل اور اسسٹنٹ منیجر ایچ آر عابد خان کے بیانات قلمبند کر لئے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کے راولپنڈی آفس سے قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز کا فرانزک معائنہ جاری ہے۔ رپورٹ ایک دو روز میں تیار کرلی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی میں بھی ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایگزیکٹ کے تیس سے زائد ملازمین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم نے کمپیوٹرز ڈیٹا، غیر ملکی یونیورسٹیوں کے مونو گرام، سٹمپ باکس اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.