کراچی میں پانچویں لائیو اسٹاک 2 روزہ نمائش کا آغاز

کراچی ……ایکسپو سینٹر کراچی میں پانچویں لائیو اسٹاک 2 روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا ۔نمائش میں 50 سے زائد ملکی لائیو اسٹاک کے اسٹالزکے علاوہ غیر ملکی قونصل خانوں کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ نمائش کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ نمائش ملکی معیشت کیلئے اچھی ہے، سندھ کے صرف ایک ضلع میں 60 لاکھ لائیو اسٹاک موجود ہیں، جن سے نہ صرف ملکی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ اس سے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔نمائش میں مختلف رنگ و نسل کے چرند پرند، مچھلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے انکی حوصلہ افزائی ہو تی ہے۔لائیو اسٹاک کی نمائش 2 روز تک جاری رہیگی۔ شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نمائش مستقبل میں مزید بھی ہونی چاہئیں۔

تبصرے بند ہیں.