بلوچستان میں امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس آج ، وزیراعظم صدارت کریں

کوئٹہ (بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس آج کوئٹہ میں ہوگی ، وزیر اعظم نواز شریف کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

بلوچستان میں امن و امان کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھے گی ۔ بلوچستان میں سانحہ مستونگ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہو رہی ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے ۔ اے پی سی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت شرکت کرے گی ۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ کوئٹہ میں اے پی سی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ریڈ زون کے اطراف میں ایف سی، پولیس ، اے ٹی ایف ، آر آر جی کے علاوہ بی سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.