جاپان میں ٹیکس دہندگان کیلئے دلچسپ مراعات

ٹوکیو……دنیا بھر میں ٹیکس ادا کرنے والوں کو مختلف مراعات دی جاتی ہیں، مگر جاپان میں یہ مراعات کچھ دلچسپ انداز میں دی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو مختلف قسم کی مراعات دی جاتی ہیں ۔’ہیراڈو‘ قصبے میں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو کھانے میں مختلف سی فوڈز فراہم کی جاتی ہیں، جن میں جھینگے اور مچھلیاں شامل ہیں ۔ تاہم اگر ٹیکس دہندہ کو سی فوڈ میں دلچسپی نہ ہو تو پھر ماہانہ بنیاد پر سبزی فراہم کی جاتی ہے یا الیکٹرک بائیک یا پھر شادی کے موقع پر ہوٹل میں قیام و طعام کے ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ کا خرچ بھی دیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.