کراچی میں میٹرو بس منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور: میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں میٹرو بس منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لاہور کی طرز پر کراچی میں بھی میٹروبس سروس کا آغاز پی ایم ایل این کے ایجنڈا میں پہلے ہی شامل تھا ، ملک میں جاری توانائی کے بحران اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بجلی کی چوری کا خاتمہ،، بلوں کی مد میں واجبات کی ریکوری اور بجلی کے نئے اور موجودہ منصوبوں سے اضافی پیداوار جیسے اقدامات ضروری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.