تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک بڑھایا جائیگا، ن لیگ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے حکام کا کہنا ہے کہ تعلمی شعبے کی ترقی پارٹی کا اہم مقصد ہے، تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے چار فیصد تک بڑھایا جائے گا، حکام کے مطابق پی ایم ایل این اپنے وعدے کے مطابق ملکی ترقی کے لئے تعلیمی نظام میں اصلاحات متعارف کرائے گی اور سال دوہزار اٹھارہ تک مجموعی قومی پیداوار میں تعلیم کے لئے مختص رقم کو چار فیصد تک بڑھائے گی، ادھر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی اور پہلی بار سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی منشور میں تعلیم کو اہمیت دینا کافی خوش آئند ہے۔

تبصرے بند ہیں.