کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے متحدہ کے آصف صدیقی کی لاش برآمد

آصف صدیقی سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

کراچی ( آن لائن ) قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف صدیقی عرف پاشا کی لاش جمالی پل سمیرا چوک پر جھاڑیوں سے ملی ہے ۔آصف صدیقی سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے کی لاش مل گئی۔ ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف صدیقی عرف پاشاکی لاش جمالی پل سمیرا چوک جھاڑیوں سے ملی ہے۔ آصف صدیقی سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ مقتول ڈیفنس کلفٹن سیکٹر ایم کیو ایم لندن کا انچارج تھا اور پی ایس پی آفس ناظم آباد حملے میں بھی ملوث تھا۔ سکیورٹی اداروں کی تحویل میں موجود دہشت گردوں نے انٹروگیشن کے دوران آصف پاشا کا نام بتایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.