Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک

کراچی: شہر میں پولیس کی زیرحراست ملزمان کی تشدد سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم دوران حراست ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او سچل کے مطابق رینجرز پر فائرنگ کے الزام میں بلال عرف ملا کو 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ دوران حراست ہلاک ہو گیا۔ بلال عرف ملا کی ہلاکت شہرقائد میں پولیس تشدد سے قیدی کی ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی جسٹس مقبول باقر پر حملے کا مبینہ ماسٹرمائنڈ بشیرلغاری پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکا ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کا ملزم بھی دوران حراست پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ رائل نیوز کے نمائندے کے مطابق ملزم پر بے ہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے نشانات اسپتال میں موجود اس کی لاش پر واضح طورنمایاں تھے،دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نے قیدی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.